پاکستان میری ٹائم کے کیٹی بندر میں نو تعمیر شدہ بیس کا افتتاح کردیا گیا

پیر 10 دسمبر 2018 15:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) پاکستان میری ٹائم کے کیٹی بندر میں نو تعمیر شدہ بیس کا افتتاح کردیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان میری ٹائم کے کیٹی بندر میں بیس کی افتتاحی تقریب میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی مہمان خصوصی تھے۔چیف آف دی نیول اسٹاف کو پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی بیس کیٹی بندر کے کردار، مشن، ذمہ داریوں اور آپریشنل چیلنجز کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی نے بیس کا دورہ کیا اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی ساحلی علاقوں میں نئے یونٹس کے قیام کی کاوشوں کو سراہا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بیس آبی وسائل کے تحفظ اور سمندر میں غیر قانونی ماہی گیری کے عمل کی روک تھام یقینی بنائے گا۔اس کے علاوہ کیٹی بندر بیس کے قیام سے عوام اور ماہی گیروں کو سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کی فوری سہولیات بھی فراہم کی جا سکیں گی۔افتتاحی تقریب میں مقامی ایم این اے، ڈی جی پی ایم ایس اے، فلیگ اور دیگر آفیسران اور مقامی انتظامی آفیشلز بھی شریک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں