بلدیہ شرقی کی جانب سے تجاوزات وناجائز تعمیرات کیخلاف آپریشن جاری

خالد بن ولید روڈ پر آپریشن، آپریشن کے دوران 45 غیر قانونی ریمپس سمیت دیگر تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا

جمعرات 13 دسمبر 2018 17:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) اعلی عدلیہ کے احکامات اور چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور ومیونسپل کمشنر اختر علی شیخ کی ہدایت پر بلدیہ شرقی میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، اضافی جگہ گھیرے خالد بن ولید روڈ پر تجاوزات وناجائز تعمیرات مسمار کرنے کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے اس سلسلے میں آپریشن ڈائریکٹر انسداد تجاوزات زاہد بن خلیل کی نگرانی میں گرینڈ آپریشن کے دوران شو رومز کی جانب سے بنائے گئے 45 ریمپس مسمار کر دئیے گئے ہیں ان اضافی جگہ گھیرے ریمپس کی وجہ سے سڑک سکڑ کر رہ گئی تھی لہذا سڑک اور فٹ پاتھوں کو اصل شکل میں بحال کرنے کیلئے اقدامات بروئے کار لائے گئے ہیں خالد بن ولید روڈ پر کئے گئے 8 گھنٹے طویل آپریشن کے دوران جہاں ریمپس مسمار کئے گئے وہیں اضافی دیواروں، بورڈز اور اسی قسم کی دیگر تجاوزات کو بھی کلئیر کیا گیا آپریشن کی نگرانی کے دوران زاہد بن خلیل نے بتایا کہ خالد بن ولید روڈ پر مسلسل کاروائیوں کے بعد پہلا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے آپریشن کے دوران مکمل کوشش کی ہے کہ ان ہی جگہوں کو مسمار کیا گیا ہے جو قانونی دائرہ کار میں نہیں آ رہی تھیں چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور، ڈپٹی کمشنر ایسٹ علی احمد صدیقی کی جانب سے تجاوزات کیخلاف مہمات چلانے کے سلسلے میں بھرپور تعاون حاصل ہے اور باہمی اشتراک عمل سے کامیابی سے تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ہے کوشاں ہیں کہ تجاوزات کیخلاف مہم کو منطقی انجام تک پہنچایا جائی.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں