بلدیہ شرقی کے ملازمین کے تمام جائز قانونی مسائل حل کئے جائیں گے ،معید انور چیئرمین بلدیہ شرقی

منگل 26 مارچ 2019 19:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) بلدیہ شرقی کراچی کے چیئرمین معید انور نے کہا ہے کہ بلدیہ شرقی کراچی کے ملازمین کے تمام جائز قانونی مسائل حل کیے جائیں گے جبکہ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ دوسال میں اپنی کارکردگی بہتر نہیں کرسکا البتہ سیکریٹری بلدیات کی زیر صدارت میٹنگ میں ایم ڈی سولڈ ویسٹ نے دوماہ میں کارکردگی بہتر بنانے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔

ملازمین نے گذشتہ سال عیدالاضحی میں ہماری یقین دہانی پر کام کیا ہے لیکن ابھی تک اعزازیئے کی ادائیگی نہ ہونے سے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے ۔ملازمین کو اعزازیہ دلوانا اولین ترجیح ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے صدر سیدذوالفقارشاہ ،یونائٹیڈ ورکرز یونین جمشید زون بلدیہ شرقی کے صدر ملک نواز،جنرل سیکریٹری وارث گلناز ،جان محمد بلوچ ،گل اسلام پر مبنی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس پر وائس چیئرمین لالہ اورنگزیب تاج ،ڈاکٹر ندیم ،اقلیتی کونسلر انور سردار خان ،لیبر ڈویثرن کے شمشاد بھی موجود تھے ،سیدذوالفقارشاہ نے انہیں وفات یافتہ ملازمین کے گروپ انشورنس ،فنانشیل اسٹنٹس ،لیوانکیشمنٹ کے واجبات کی ادائیگی ،ریٹائر منٹ کے قریب ملازمین کو پرموشن ،اپ گریڈیشن ،ٹائم اسکیل کی سہولت دینے میڈیکل ،حج ،زیارت مقدسہ کی سہولت دینے جیسے مسائل سے آگاہ کیا ۔چیئرمین معید انور نے موقع پر ہی احکامات دیتے ہوئے میونسپل کمشنراور انتظامیہ ویونین کے درمیان مذاکرات کروانے اور مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروادی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں