گمبٹ‘ روہڑی کینال میں خاتون نے 3بچوں سمیت کود کر خودکشی کرلی ، خاتون اور بچی کی لاش برآمد‘ 2بچوں کی تلاش جاری

منگل 23 اکتوبر 2012 14:52

گمبٹ (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔23اکتوبر 2012ء) گمبٹ روہڑی کینال میں خاتون نے 3بچوں سمیت کود کر خودکشی کرلی ، خاتون اور بچی کی لاش نکال لی گئی جبکہ 2بچوں کی تلاش جاری ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو گمبٹ روہڑی کینال میں خاتون نے گھریلو حالات سے تنگ آکر 3 بچوں سمیت خودکشی کرلی ، غوطہ خوروں اور امدادی ٹیموں نے نہر سے خاتون اور بچی کی لاش نکال لی ہے جبکہ 2بچوں کی تلاش جاری ہے ، خاتون کا نام معلوم نہیں ہوسکا جبکہ بچوں کا نام فیصل ، عبداللہ اور اسمہ بتایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں