؁تمام امت مسلمہ کو حضو ر ﷺ کی تعلیمات اورسیرت پر چلتے ہوئے اپنی زندگی قرآن و سنت کے مطابق گزارنی چاہیے، ڈاکٹر نگہت فاطمہ نے

ہفتہ 20 اپریل 2019 20:45

۶ کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2019ء) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان)کی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر نگہت فاطمہ نے کہا کہ شب برأت اس عزم و عہد کی رات ہے جب مومن بندہ خدا سے مغفرت طلب کرکے گناہوں کو ہمیشہ کیلئے چھوڑدینے کا عزم کرتا ، شب برأت وہ مقدس رات ہے جب اللہ خود اپنے بندے سے پوچھتا ہے کہ کوئی ہے جو مغفرت اور گناہوں سے بخش کا طلب گار ہو جنہیں میں اپنی رحمت کے طفیل معاف فرماوں، انہوں نے کہا کہ اس رات میں زندہ اور مردہ سب انسانوں کی فہرست تیارکی جاتی ہے،اور لوگوں کا رزق اتارا جاتا ،جبکہ اسی رات اللہ تعالیٰ ملک الموت کو حکم دیتا ہے کہ جن لوگوں کے نام مردوں کی لسٹ میں لکھے جاچکے ہیں انکی وقت مقررہ پر روح قبض کرنا۔

ڈاکٹر نگہت فاطمہ نے عارضی بیت الحمزہ سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ دین اسلام امن و سلامتی اور محبت کا درس دینے والا مذہب ہے جسمیں ناگورے کو کالے پر نا امیر کو غریب پر اسکے پیسے یا مرتبے کی وجہ سے سبقت ہو،انہوں نے کہا کہ تمام امت مسلمہ کو حضو ر ﷺ کی تعلیمات اورسیرت پر چلتے ہوئے اپنی زندگی قرآن و سنت کے مطابق گزارنی چاہیے جو اصل میں تمام امت کیلئے راہ نجات ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر نگہت فاطمہ نے کہا کہ تمام امتِ مسلمہ کو اس مقدس رات کے طفیل دین اسلا م کی سربلندی اور دنیا میں جہاں جہاں مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے اسکے لئے مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینا چاہیے جو تمام دنیا کیلئے واضح پیغام ہونا چاہیے کہ مسلمان ایک طاقت ہے جنہیں ٹکڑوں میں بانٹنے کا کسی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں