کورنگی کے سرکاری اسپتال میں26 سالہ عصمت کی ہلاکت کا معاملہ ۔عدالت نے ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

پیر 22 اپریل 2019 18:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) کورنگی کے سرکاری اسپتال میں26 سالہ عصمت کی ہلاکت کا معاملہ ۔عدالت نے ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے پیر کو گرفتار تین ملزمان عامر،شاہزیب اور ولی محمد کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا، جہاں عدالت نے ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ،تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ میں نے تفتیش کیلئے مزید ریمانڈ کی درخواست کی تھی ،ملزمان سے تفتیش ادھوری ہے ،ملزمان نے مقتولہ کو غلط انجیکشن لگایا جس سے عصمت کی موت واقع ہوئی،کورنگی پانچ کے سرکاری اسپتال کا ڈاکٹر فرار ہوگیا،ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں