کے الیکٹرک نے بجلی کے بل جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی

ہفتہ 17 اگست 2019 21:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) عید کی تعطیلات اور بارشوں کی وجہ سے صارفین کو سہولت فراہم کرنے کیلئے کے الیکٹرک نے بجلی کے بل جمع کرانے کی حتمی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

وہ صارفین جن کے بجلی کے بلوں کی آخری تاریخ 19اگست سے 22اگست ،2019 ہے وہ اب 23اگست ، 2019 تک بلوں کی ادائیگی کرسکتے ہیں۔تمام متعلقہ بینکوں کو بغیر کسی اضافی سرچارج کے بل وصول کرنے کی ہدایت جاری کی جاچکی ہیں۔ بجلی کے بل کی ادائیگی میں کسی دشواری کی صورت میں صارفین اپنی شکایات 118 پر کال کر کے درج کرا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں