سٹیٹ بینک کی آئی ٹی ترسیلات زر کی سہولت فراہم کرنے کیلیے الائیڈ بینک لمیٹڈ کو پہلی اجازت

اتوار 20 اکتوبر 2019 20:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2019ء) اسٹیٹ بینک نے آئی ٹی ترسیلات زر کی سہولت فراہم کرنے کیلیے الائیڈ بینک لمیٹڈ کو پہلی اجازت دیدی۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سویڈش کی فائنٹیک کمپنی INTERGIROکو پاکستان میں کاروباری سرگرمیوںکی اجازت دیدی ہے جس کے تحت پاکستانی فری لانسرز کو حقیقی وقت کی بنیاد پر ترسیلات وصول کرنے میں آسانی ہوگی۔

انٹرگیرو نے کیس لیس ڈیجیٹلائزڈ ادائیگیوں کیلیے ایک جامع منصوبہ تیار کیا ہے جس کا مقصد افراد اور کاروبار کو حقیقی وقت کی بنیاد پر بغیر کسی رکاوٹ کے لین دین کا اہل بناناہے۔ اگرچہ یہ اقدام ادائیگی کی دیگر مشکلات کو ختم کرتا ہے لیکن استعمال میں آسانی او ر لاگت سے مسابقت وہ دواہم فوائد ہیں جو ادائیگی کے حل کے نظارے کو تبدیل کردیں گے۔

(جاری ہے)

ایس بی پی کے ذریعہ لائسنس الائیڈ بینک لمیٹڈ اے بی سیل کو دیا گیا ہے جو پاکستانی فری لانسرز کو ترسیل زرد کی خدمات INTERGIROاشتراک کیساتھ فراہم کرے گا انٹرگیرو انٹرنیشنل کے کنٹری منیجر محمد اویس خان نے کہا کہ یہ ترسیلات زرکا محفوظ ترین طریقہ ہے اور اس سے ترسیلات زر کی لاگت اور وقت کو کم کیا جاسکے گا۔ اس کے ذریعے پاکستانی ای کامرس اور آئی ٹی انڈسٹری کو فروغ حاصل ہوگا۔

انٹرگیرو پاکستانیوں سے باہر مقیم تیسری پارٹی کو پاکستان میں ہی ایک محفوظ آپشن دینا چاہتاہے جہاں ٹرانزیکشن کا تبادلہ تاخیر، مہنگا اور غیر محفوظ ہے کیونکہ فنڈز اور کھاتوںکو کبھی بھی بلاک کیا جاسکتا ہے جس سے وہ بے بس ہوجاتے ہیں۔ انہوںنے مزید کہا کہ ہم خدمات کے تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلیے تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں