کے الیکٹرک کا افسوسناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار

منگل 22 اکتوبر 2019 23:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) کے الیکٹرک نے ملیر کے علاقے میمن گوٹھ میں اپنے ای ایچ ٹی نیٹ ورک پر پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

متعلقہ لائن مین کے الیکٹرک کو سروس فراہم کرنے والے ادارے کا ملازم تھا اور اس ٹیم کا حصہ تھاجو ٹرانسمیشن سرکٹ پر روزمرہ مینٹیننس کا کام سرانجام دیتی ہے۔ کے الیکٹرک نے فوری ایکشن لیتے ہوئے واقعے کی اندرونی تحقیقات شروع کردی ہے اور تحقیقات کے نتائج کی روشنی میں ضروری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ہم متعلقہ ملازم کے اہل خانہ سے بھی رابطے میں ہیں اور اس مشکل وقت میں ان کو ہرممکن معاونت فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں