کراچی میں بچے سے بدفعلی اور ویڈیو بنانے والے 3 ملزم گرفتار

منگل 19 نومبر 2019 00:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2019ء) عزیز آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچے کے ساتھ مبینہ بدفعلی کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزموں نے 12 سالہ بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

گھناؤنے ملزمان نے نہ صرف متاثرہ بچے کے ساتھ بدفعلی کی بلکہ اس کی موبائل فون سے ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل بھی کی۔ متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں درج کرایا گیا جس پر پولیس نے کارروائی کی۔ گرفتار ملزموں میں اویس، عماد اور اسماعیل شامل ہیں جنہیں ایسٹ انویسٹیگیشن پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں