ناظم الدین کی اردو زبان میں ڈاکیومینٹری کی تاریخ پرمبنی پہلی کتاب کی تقریب رونمائی (کل)ہوگی

ہفتہ 14 دسمبر 2019 18:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2019ء) آرٹس کونسل آف پاکستا ن کراچی کی آرٹسٹ لائژن کمیٹی کے زیر اہتمام پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف تحریر تحقیق ناظم الدین کی اردو زبان میں ڈاکیومینٹری کی تاریخ پرمبنی پہلی کتاب ڈوکیومینٹری :تاریخ و ارتقاکی تقریب رونمائی 15 دسمبر 2019 ء اتوار شام6 بجے احمد شاہ بلڈنگ ہال نمبر 1 میں منعقد کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

اظہار خیال کرنے والوں میں پروفیسر ڈاکٹر نثار احمد زبیری ، وائس چانسلر ایس ایم آئی یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی شیخ،صدر آرٹس کونسل محمداحمد شاہ، مہتاب اکبر راشدی، عشرت انصاری،ایم ظہیر خان، ضیاء الرحمن ضیا اور دیگر شامل ہیں۔نظامت کے فرائض اقبال لطیف سرانجام دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں