پیپلز یونٹی آف ڈی ایم سی سائوتھ کو فعال کرنے کیلئے سینئر مزدور رہنما اشرف اعوان کی رابطہ مہم جاری

جمعرات 23 جنوری 2020 00:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2020ء)پیپلز یونٹی آف ڈی ایم سی سائوتھ کے چیئرمین سینئر مزدور رہنما اشرف اعوان نے پیپلز یونٹی آف ڈی ایم سی سائوتھ کو فعال کرنے کیلئے رابطوں کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج کے ایم سی ورکشاپ میں میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے صدر سید ذوالفقار شاہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں ڈی ایم سی سائوتھ میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کرکے یونین کو فعال بنانے کیلئے تعاون کی درخواست کی۔

انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ اجتماعی مسائل کے سلسلے میں الائنس کے پلیٹ فارم کو استعمال کیا جائے گا۔ اس موقع پر پیپلز یونائیٹڈ ورکرز یونین کے چیئرمین نوشاد بلوچ، مزدور رہنما طاہر رحمانی، اسلم بزنجو پروانہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ اشرف اعوان نے بعد ازاں مختلف دفاتر کا بھی دورہ کیا اور یونین کی تنظیم سازی کے سلسلے میں آگاہ کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں