نیلام ہونے والے رہائشی یونٹس، دفاتر اور دکانوں کا ہر عمل مکمل کمپیوٹرائزڈ اور شفاف ہونا چاہئے۔ ڈاکٹر سید سیف الرحمان

پیر 27 جنوری 2020 17:41

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2020ء) کے ڈی اے پبلک ہاؤسنگ اسکیم کے تحت عنقریب نیلام ہونے والے رہائشی یونٹس، دفاتر اور دکانوں کے ہر عمل کو مکمل کمپیوٹرائزڈ اور شفاف ہونا چاہئے۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ بات ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے ایگزیکٹیو بورڈ پبلک ہاؤسنگ اسکیم کی تیسرے اجلاس سے بحیثیت چیئرمین خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر ڈے کیئر سینٹر نارتھ ناظم آباد، سرجانی ویو اپارٹمنٹس، سرجانی ری ٹریٹ اپارٹمنٹس، گلشن ٹیرس اور کورنگی سوک سینٹر کی دکانوں اور دفاتر کی قیمتوں کے تعین کیلئے مختلف اداروں کی جانب سے حاصل کی جانے والی رپورٹس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سید سیف الرحمٰن نے ڈائریکٹر آئی ٹی کمال احمد صدیقی کو ہدایات دیں کہ وہ نیلامی کے ہر عمل کو کمپیوٹرائزڈ اور شفاف بنائیںجبکہ محکمہ فنانس کو ہدایات دی گئیں کہ وہ چالان کے اجراء کیلئے بہتر اور برق رفتار حکمت عملی طے کریںاور ڈائریکٹر مارکیٹنگ قوائد و ضوابط میں مناسب تبدیلی کیلئے ایگزیکٹیو بورڈ پبلک ہاؤسنگ اسکیم سے جلد منظوری حاصل کریں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ممبر فنانس قاضی عبدالقادر، چیف انجینئر نوید اظہار، ڈائریکٹر مارکیٹنگ ندیم احمد، متعلقہ انجینئرز طارق رفیع اور ندیم اقبال، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز رئیس تبسم اور پرائیوٹ سیکریٹری ریاض احمد راشد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں