جان بچانے 94ادویات میں قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم کے مترادف ہے،حاجی حنیف طیب

ہفتہ 26 ستمبر 2020 22:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) نظام مصطفی پارٹی کے صدرسابق وفاقی وزیر ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ جان بچانے 94ادویات میں قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم کے مترادف ہے۔انہوںنے کہاکہ مشیر صحت نے قیمتیں بڑھانے ان دواسازکمپنیوں کے وکیل کے طورپربیان دیاہے ’’یہ کہنا کہ اگر دواکی قیمتیں نہ بڑھاتے تو سپلائی بندہوجاتی ،کمپنیا ں بند ہوجاتی‘‘ کسی طرح قیمت بڑھانے کا جوازنہیں بنتا،بلکہ ایسی باتیں کرنے سے عوام کو تکلیف پہنچتی ہے۔

دواؤ ں کے حوالے عالمی منڈی میں دیانتداری سے مقابلہ کیا جائے توسستے ریٹ پر مل سکتی ہیں دنیا بھر میں کسی بھی ملک میں ادویات کی قیمتوںمیں اس قدراضافہ نہیں ہوا۔یہی کمپنیا ں پڑوسی ممالک میں ادویات بناتی ہیں وہاں تو قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

بدقسمتی سے پاکستان میں وہ ادارے جنہوںنے کوالٹی اورپرائس کنٹرول کرنا ہوتا ہے وہ ہی بدعنوانیوں میں ملوث ہوکر معاملے کو کنٹرول کرنے کے بجائے بحران پید اکرتے ہیں۔

حاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے،کاروبار،صنعتیں تباہ ہورہی ہیں ،بے روزگاری بڑھتی جارہی ہے،جرائم میں اضافہ ہورہاہے،دود ھ، سبزیاں،دالیں،گوشت ودیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آئے روزبڑھ رہی ہیں،ڈریپ نے بھی دواسازاداروں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔نیپرانے پورے ملک میںبجلی مہنگی کرنے کی اجازت دے رکھی ہے ۔اوگرانے گیس کی قیمتیں 300فیصد تک بڑھائی لیکن سپلائی پہلے سے بھی کم ہوگئی گرمیوں میں بھی بحران پیداکردیاہے،عوام کو پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں،عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے منتخب نمائندوں کا بھی کہیں کردارنظر نہیں آرہاہے ۔

حکومت ترقی کے بلند بانگ دعویٰ کررہی ہے۔ موجودہ حکومت سے عوام کو توقعات تھی لیکن وہ بھی بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔ حاجی محمدحنیف طیب نے کہا کہ وفاقی وصوبائی حکومت ذمہ داری کا مظاہرہ کریں عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائے اورمہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے فوری اقدامات اُٹھائیں جائیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں