مزدور رہنما گل نمروز خان تحریک انصاف لیبر ونگ کراچی ریجن کے صدر نامزد

پیر 18 جنوری 2021 23:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) مزدور رہنما گل نمروز خان کو پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ کراچی ریجن کا صدر نامزد کر د یا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزانصاف ہائوس میں مزدور رہنما گل نمروز خان کو پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ کراچی ریجن کا صدر نامزد کیے جانے پر ایک سادہ اور پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

تقریب میں کراچی ریجن کے سینئر نائب صدر عارف جدون ،رکن قومی اسمبلی آفتاب جہانگیر ، ارشد جاوید ،سید بھانی شاہ ،عزیر جدون اور لیبر ونگ کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر دیگر رہنمائوں کے ہمراہ عارف جدون نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ کارکنان کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں جو کہ مزدور دشمنی کے مترادف ہے مگر ہم اپنے پلیٹ فام پر متحدہ ہیں ،ہمارا مقصد صرف مزدور طبقے کی خدمت ہے ،ہم رات دن اس میں کوشاں ہیں، اس ضمن میں بڑی خوشی کے ساتھ کہتا ہوں کہ گل نمروز خان کی قیادت میں بھی ہم اسی جذبے کے ساتھ مزدوروں کی خدمت کریں گے جوکہ ہمارے قائد عمران خان کا ویژن ہے جب کہ سازش کرنے والے بے نقاب ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ہاتھ صاف ہیں ،ہمارا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ ہم مزدور طبقے کو اس کا جائز حق دلوائیں ،ہماری ساری توانائی اس مقصد کے لیے ہے، اب سازش کرنے والے ہمارے راستے میں جتنے بھی کانٹے بچھائیںہمیں اس کی پر واہ نہیں ہے ،ہم قومی خدمت کے جذبے کے ساتھ میدان عمل میں ہیں ،آپ مزدور بھائی ہمارا بازو بنیں ،ہم آپ کو مایوس نہیں کریں گے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں