محنت کش طبقہ نے ملک میں حقیقی جمہوری نظام کے قیام کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے ،حبیب الدین جنیدی

جمعرات 21 جنوری 2021 18:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) محنت کش طبقہ نے ملک میں حقیقی جمہوری نظام کے قیام اور آزادی صحافت کی جدوجہد میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصّہ لیا ہے اور ہم ایک مرتبہ پھر صحافی برادری اور اخباری کارکنان کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ اپنے روزگار کے تحفظ اور صحافت کی آزادی کی تحریک میں تنہا نہیں ہیں۔ان خیالات کا اظہار پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر سینئر مزدور رہنما حبیب الدین جنیدی نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے تین روزہ اجلاس کے بعد جاری کئے گئے اعلامیہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔

سینئر مزدور رہنما نے کہا کہ وہ پی ایف یو جے کے اس نقطہ نظر سے مکمل طورپر اتفاق کرتے ہیں کہ جس کے مطابق میڈیا مالکان اور بعض حکومتی افراد کے گٹھ جوڑ سے صحافیوں کو اُن کے حقوق سے محروم کرنے اور آزادی صحافت کا گلہ گھونٹنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

حبیب الدین جنیدی نے کہا کہ حکمران اور آزادی صحافت کے دشمن تاریخ سے نا بلد اور ناواقف ہیں اُنہیں معلوم ہونا چاہیئے کہ نہ صرف یہ کہ پاکستان بلکہ پوری دنیا میں عوام اپنی طاقت سے اُن کو شکست دیتے آرہے ہیںاور حتمی شکست ہی اُن کا مقدر ہے۔سینئر مزدور رہنما نے صحافیوں اور اخباری کارکنوں کو یقین دلایا کہ وہ اس عظیم جدوجہدمیں پیپلز لیبر بیورو کو اپنے شانہ بشانہ پائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں