سندھ اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے دوران ایک صوبائی وزیرکا ذاتی گارڈ سندھ اسمبلی کے ایوان میں داخل ہوگیا

منگل 2 مارچ 2021 22:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2021ء) سندھ اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے دوران ایک صوبائی وزیرکا ذاتی گارڈ سندھ اسمبلی کے ایوان میں داخل ہوگیا،سندھ اسمبلی کے ایوان میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب تحریک انصاف کے منحرف رکن کریم بخش نے پی پی پی کی جانب سے اغوا کئے جانے کا بیان دیتے ہوئے پیپلزپارٹی کوووٹ نہ دینے کا اعلان کیا تواس دوران پیپلزپارٹی کے ایک وزیر کا ذاتی گارڈ ایوان میں داخل ہوگیا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیاہ لباس میں ایک شخص ایوان میں داخل ہوا اور پی ٹی آئی اراکین کی طرف لپکا جسے بعد ازاں پیپلزپارٹی کے اراکین نے ایوان سے باہرجانے کے لیے کہا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں