۷ کراچی پولیس چیف عمران یعقوب منہاس نے ترقیاتی کاموں کے مکمل ہونے پر ڈی آئی جی ساوتھ آفس کا افتتاح کر دیا

جمعہ 26 نومبر 2021 22:15

۷کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2021ء) کراچی پولیس چیف عمران یعقوب منہاس نے ترقیاتی کاموں کے مکمل ہونے پر ڈی آئی جی ساوتھ آفس کا افتتاح کر دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی آئی جی اسپیشل برانچ نعیم شیخ، ڈی آئی جی ایسٹ ثاقب اسماعیل میمن اور ڈی آئی جی کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نعمان صدیقی بھی موجود تھے، ڈی آئی جی ساوتھ آفس میں عوام کی سہولت اور بہترین ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے، کراچی پولیس میسر وسائل میں عوام کے تحفظ اور تھانوں اور پولیس کے دفاتر میں سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہی ہے، شہریوں کو قانونی معاملات میں درپیش مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ زون اور ضلعی سطح پر دفاتر میں سہولتوں کی فراہمی محکمہ پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے۔

تھانوں کی سطح پر رپورٹنگ رومز کے معیار میں بہتری سمیت دفاتر میں عوام کو بروقت قانونی معاونت کیلئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں