سندھ میں ڈینگی کے 63 کیس رپورٹ

اتوار 28 نومبر 2021 14:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) سندھ میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 63 کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 32 کا تعلق کراچی سے ہے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں حیدرآباد میں 29، بدین سے ایک، عمرکوٹ سے ایک کیس رپورٹ ہوا، نومبر میں اب تک ڈینگی کے 1642 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی کے ضلع شرقی سے 280، ضلع وسطی سے 252، ضلع کورنگی سے 221، ضلع جنوبی سے 146، ضلع ملیر سے 84 اور ضلع غربی سے 78 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں، سندھ میں رواں سال جنوری تا اکتوبر ڈینگی کے 3840 کیس رپورٹ ہوئے تھے۔

سندھ بھر میں رواں سال ڈینگی کے اب تک 5482 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں، رواں سال مارچ میں ایک، مئی اور جون میں 1،1، اگست میں 3، ستمبر میں 7، اکتوبر میں 6 اور نومبر میں 4 اموات رپورٹ ہوئیں، سندھ بھر میں ڈینگی کے باعث اب تک 23 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں