qموٹر وے پولیس نے گمشدہ چار سالہ بچی کو والدین سے ملوادیا

منگل 7 دسمبر 2021 22:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2021ء) موٹر وے پولیس نے گمشدہ چار سالہ بچی کو والدین سے ملوادیا۔

(جاری ہے)

ترجمان موٹر وے پولیس ساؤتھ زون کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس بیٹ 31 سکرنڈ نے نیو سعید آباد نیشنل ہائی وے پر ملنے والی چار سالہ بچی کو والدین سے ملوا دیا، 4 سالہ بچی جو کہ اپنے بھائی علی بخش میرالی اور والدہ کے ساتھ کراچی سے سکھر سفر کر رہی تھی، جب بس نیو سعید آباد کے قریب ایک ہوٹل پر رکی، اس وقت بچی بغیر بتائے اس ہوٹل پر اتر گئی، دوران پیٹرولنگ موٹروے پولیس کو مذکورہ بچی روڈ کے قریب روتی ہوئی ملی، بچی کو اپنے والدین اور رہائش کے بارے میں صحیح معلوم نہ تھا جس بنا پر موٹروے پولیس نے بچی کے والدین کی تلاش کے لیے سوشل میڈیا اور دیگر وسائل کو استعمال کیا، موٹر وے پولیس کی اس کوشش کے تحت بچی کے والدین نے دیئے گئے موٹروے پولیس کے رابطہ نمبر پر خود رابطہ کیا، بعد از گمشدہ چار سالہ بچی کو اس کے والدین کے حوالے کیا گیا، بچی کے والدین نے موٹر وے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور موٹروے پولیس کو دعائیں دیں، ترجمان کے مطابق موٹروے پولیس کے بالا افسران کی جانب سے افسران کی اچھی کارکردگی کو سراہا گیا اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں