س*صوفی بزرگ مولانا جلال الدین رومی کا 771 ویں عرس ،کراچی پریس کلب میں تقریب

منگل 25 جنوری 2022 19:40

م*کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2022ء) معروف صوفی بزرگ مولانا جلال الدین رومی کی 771 ویں عرس کے سلسلے میں کراچی پریس کلب میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے خانقائے مولانا روم اور رومی فاؤنڈیشن کے روح رواں ڈاکٹر قاضی برہان الدین سعیدی نے کہا کہ مولانا جلال الدین رومی کی مثنوی آج کے دور میں نہایت اہمیت کی حامل ہے ،ڈاکٹر برہان الدین سعیدی نے مولانا جلال الدین رومی کے فکر و فلسفہ اور تعلیمات پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مولانا رومی نے مثنوی کے ذریعے زندگی کے تمام مسائل کا احاطہ کیا ہے اور انسان کی زندگی میں پیش آنے والی مشکلات کے سد باب اور اس پر انسانی ردعمل مثنوی کا خاص موضوع ہے۔

انہوں نے مزید کہا مولانا کی مثنوی دراصل قران اور حدیث کی تشریح ہے،انہوں نے کہا کہ 2023 میں ترکی میں سو سالہ پابندیوں کے خاتمے کے تناظر میں مثنوی کے مقام کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو مثنوی کی تعلیمات کی جانب راغب کرنے سے نہ صرف ان کی سوچوں کو مثبت سمت میں موڑا جا سکتا ہے بلکہ انہیں روحانی طور پر مضبوط اور مستحکم بھی کیا جا سکتا ہے۔

ا ہوں نے مزید کہا کہ علامہ اقبال کے کلام کا ایک کثیر حصہ مولانا کی تعلیمات سیمتاثر ہے، ڈاکٹر قاضی برہان الدین نے مزید کہا کہ مولانا جلال الدین رومی کا 771 واں عرس خانقائے مولانا روم عثمان گوٹھ نزد ہمدرد یونیورسٹی میں جمعرات 27جنوری کو منایا جائے گا جس کی خاص بات مشہور ترین رقص درویش ہے۔ تقریب سے خانقاہ قادریہ سولجر بازار کے سجادہ نشین پروفیسر ڈاکٹرفرید الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے مولانا کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں