نظام مصطفی پارٹی سندھ کے صدرپیر سید لیاقت علی شاہ صحت یاب ہو کر اسپتال سے گھر منتقل

منگل 17 مئی 2022 23:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) نظام مصطفی پارٹی سندھ کے صدرپیر سید لیاقت علی شاہ جو گذشتہ دنوں سے بیمار تھے اورنجی ہسپتال میں زیر علاج تھے،چیئرمین نظام مصطفی پارٹی سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب کی اپیل پر دنیا بھرمیں کی جانے والی دعاؤں کے نتیجے میں الحمدللہ ان کی طبیعت میں بہتری آئی ہے،ہسپتال سے گھر منتقل ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

اللہ تعالیٰ انہیں مکمل شفایاب عطافرمائے (آمین)علاوہ ازیں نظام مصطفی پارٹی کے رہنماؤں میاں خالدحبیب الٰہی ایڈووکیٹ،پروفیسر عبدالجبارقریشی ،انجینئرعبدالرشیدارشد،شبیر احمدقاضی ،الحاج محمدرفیع ،علامہ نسیم احمدصدیقی ،پیرزادہ غلام حسین چشتی نے پیر لیاقت علی شاہ کی صحت یابی کیلئے دعاکی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں