کراچی سے پریم نگر آنے والی کنٹینر ٹرین کی 8 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

جمعرات 19 مئی 2022 11:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2022ء) کراچی سے پریم نگر آنے والی کنٹینر ٹرین کی 8 بوگیاں یوسف والا میں پٹڑی سے اتر گئیں ۔بتایا گیا ہے کہ کنٹینر ٹرین پٹڑی سے اترنے کے باعث اپ لائن سمیت لوپ لائن بھی بلاک ہو گئی جس کے باعث متعدد ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی ریلوے حکام نے ریلیف آپریشن کیلئے لاہور اور ملتان سے کرینز جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں