محکمہ ایکسائز نے799گاڑیوں کو قبضے میں لے لیا، 1158گاڑیوں کے کاغذات ضبط جبکہ ایک کروڑ سے زائد ٹیکس وصول کرلیا

جمعرات 19 مئی 2022 23:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2022ء) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ کی ٹیموں نے صوبے بھر میں ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں کے مالکان سے ٹیکس وصولی مہم کے دوران اور مختلف وجوہات کی بنا پر 799گاڑیوں کو قبضے میں لے لیااور 1158گاڑیوں کے کاغذات ضبط کرلئے جبکہ مجموعی طور پر تقریبا ایک کروڑ دس لاکھ روپے سے زائد ٹیکس بھی وصول کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کوجاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ٹیکس وصولی مہم کے تیسرے دن محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ کی ٹیموں نے صوبے بھر میں مجموعی طور پر 11895گاڑیاں چیک کیں۔ جن میںکراچی سے 3925،حیدرآباد2899، سکھر 1321، لاڑکانہ 1738،میرپور خاص 1478اور شہید بینظیر آباد میں 534گاڑیوں کو چیک کیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں