بلدیہ فیکٹری کیس،رئوف صدیقی، فاروق ستار اور دیگر کے خلاف کوئی شواہد نہیں، سابق پراسیکیوٹر

جمعہ 20 مئی 2022 15:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) بلدیہ فیکٹری کیس میں بری ملزمان کے خلاف اپیل دائر کرنے کے معاملہ پر کیس کے اسپیشل پراسیکیوٹر نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ کو خط تحریر کیا ہے۔خط میں سابق پراسیکیوٹرساجدمحبوب نے کہاکہ انسداد دہشتگردی عدالت نے جن ملزمان کو بری کیا ان کیخلاف ثبوت نہیں۔

(جاری ہے)

اپیل بھی دائر نہیں ہو سکتی کیونکہ مدت ختم ہوچکی ہے۔ساجد محبوب نے کہاکہ رئوف صدیقی کے خلاف جے آئی ٹی رپورٹ میں بھی کوئی شواہد نہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار اور دیگر کیخلاف بھی بھی بھتہ وصولی یا دہشتگردی کے شواہد نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کے بینک اکائونٹس میں دہشت گردی کے متعلق ٹرانزیکشن کے بھی ثبوت نہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں