سابق وفاقی وزیرحاجی حنیف طیب کی کراچی میں غیرملکی شہریوں پرخودکش دھماکہ کی مذمت

ملک کو معاشی بحران کیساتھ دہشت گردی کے عفریت کابھی سامناہے،چیئرمین نظام مصطفی پارٹی

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب نے کراچی کے علاقے مانسہرہ کالونی لانڈھی میںغیرملکی جاپانی شہریوں کی گاڑیوں پرخودکش دھماکہ اورفائرنگ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی اوردہشت گردوں کے عزائم کوناکام بنانے پر پولیس کے افسران کی خراج تحسین پیش کیا ۔

حاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ غیرملکی شہری ہویا پاکستانی شہری سب کی جان مال کاتحفظ یقینی بناناحکومت کی ذمہ داری ہے اس سلسلے میں موثر اورعملی اقدامات کئے جائیں ۔انہوںنے واقعہ کی جامع تحقیقات کامطالبہ اورذمہ داران کوقرارواقعی سزادینے کی اپیل کی ہے۔حاجی حنیف طیب نے کہاکہ جس ملک سے کہہ کر سرمایاکاری کررہے ہیں اس عملہ کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے اگر اس ملک کے عملے پر ہرتھوڑے دن بعد ایسے ناخوشگوارواقعات ہوجائیں توعالمی سطح پرہم کیا تاثردے رہے ہیں اس پر سوچنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

حاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ ملک کو معاشی بحران کیساتھ دہشت گردی کے عفریت کابھی سامناہے امن وامان کی صورت حال کا خراب ہونا لمحہ فکریہ ہے کسی کو ملک کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے حکومت اوراپوزیشن جماعتوں کوتمام اختلافات کو بالائے طا ق رکھ کردہشت گردی کے خاتمہ کیلئے غوروفکر کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں