کراچی میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار سے خاتون زخمی،زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) کراچی کے علاقے خواجہ اجمیرنگری میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران فائرنگ کی ہے، واقعے میں شہریوں کے زخمی ہونے کی اطالاعات ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق خواجہ اجمیر نگری میں ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے، اس دوران گولیاں رکشے پرلگیں جس سے رکشے میں بیٹھی لڑکی زخمی ہوگئی ہیں۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔جبکہ پولیس کی جانب سے بھی موقع واردات کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ ملزمان کی گرفتار کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں