کراچی : عید کے روز شہری سے موٹرسائیکل چھیننے والا ملزم گرفتار

ملزمان کا تعلق بین الصوبائی موٹر سائیکل لفٹنگ گروہ سے ہے،ایس ایس پی اے وی ایل سی

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) شہر قائد میں موٹرسائیکل چھیننے والیگروہ کے دو ملزمان کوگرفتارکرلیا، ملزمان موٹرسائیکل چھین کرکم عمر محسن اور شعیب کو دیتے تھے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں اے وی ایل سی نے سائٹ ایریا میں موٹر سائیکل اسنیچر گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چھیننے والے گروہ کے دو ملزمان کوگرفتارکرلیا۔

ایس ایس پی اے وی ایل سی عارف اسلم راؤ نے بتایا گرفتار ملزمان میں عید کے روز شہری سے موٹرسائیکل چھیننے والا صالح بھی شامل ہیں جبکہ کم عمرملزم محسن کو بھی گرفتار کیا۔عارف اسلم را ؤکا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران ملزم صابر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، ملزمان کا تعلق بین الصوبائی موٹر سائیکل لفٹنگ گروہ سے ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ صالح نے صابر کے ہمراہ مدینہ کالونی سے موٹر سائیکل چھینی تھی، ویڈیو میں صابراور صالح کو موٹرسائیکل چھینتے دیکھا جاسکتا ہے، سائٹ ایریا میں 3ملزمان کو روکا تو صابر فرار ہوگیا۔

ایس ایس پی نے کہا کہ ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل اورنگی ٹان سیچھینی گئی تھی، ملزم موٹرسائیکل چھین کر کم عمر محسن اور شعیب کو دیتے ہیں، ملزمان بلوچستان حب چوکی پرجمعہ ہوٹل پہنچتیہیں اور ادانامی ملزم کو ڈیلیوری دے کر واپس آجاتے ہیں، ملزم اداپیسوں کا لین دین صابر سے کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں