پاک قطر فیملی تکافل نے پاکستان میں تکافل آپریٹرکی طرف سے پہلی وولنٹری پینشن اسکیم متعارف کرادی

پیر 22 اپریل 2024 23:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2024ء) پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ پاکستان میں اسلامی مالیاتی خدمات فراہم کرنے والے سب سے بڑے اور سرکردہ گروپ، پاک قطر گروپ کا حصہ ہے جو وولنٹری پینشن اسکیم (وی پی ایس) متعارف کروانے والاپاکستان کا پہلا تکافل آپریٹر بن گیا ہے۔وولنٹری پینشن اسکیم کے ذریعے پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈنے عوام کے لیے سرمایہ کاری کا ایک منفرد آپشن پیش کیا ہے جو انہیں اپنی ریٹائرمنٹ کے لیے بچت کرنے کا فائدہ پہنچاتا ہے، اور ساتھ ٹیکس کی ذمہ داری کو بھی 20فیصد تک کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

خواہشمند افراد کم از کم 1000 روپے کے کنٹری بیوشن کے ساتھ اس منصوبے کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ یہ پراڈکٹ قدرتی موت کی صورت میں 10 ملین روپے تک یا سرمایہ کاری بیلنس کا دو گنا (جو بھی کم ہو) اور حادثاتی موت کی صورت میں 20 ملین روپے یا سرمایہ کاری بیلنس کا چار گنا (جو بھی کم ہو) کے لیے کمپلیمنٹری تکافل کوریج بھی فراہم کرتی ہے۔

(جاری ہے)

وولنٹری پینشن اسکیم میں سرمایہ کاری کرکے آپ فیملی صحت (انفرادی صحت)، موٹر تکافل اور ہاؤس تکافل کی اضافی کوریج پر رعایتی نرخوں سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

کمپنی کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ ’’یہ اسکیم نہ صرف ریٹائرمنٹ کے لیے بچت کی سہولت فراہم کرتی ہے بلکہ سرمایہ کاری پر بہترین منافع کے مواقع بھی پیش کرتی ہے۔ ہم شریعت سے مطابقت رکھنے والی جدید مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے کے لئے وقف ہیں جو ہمارے صارفین کو باخبر سرمایہ کاری کا فیصلہ کرنے اور طویل المدتی مالی تحفظ حاصل کرنے کے لئے بااختیار بناتے ہیں۔‘‘#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں