جماعت اسلامی سندھ کے رہنما محمد افضال آرائیں کو صدمہ، کاشف سعید شیخ ودیگر ذمے داران کا اظہار تعزیت

منگل 23 اپریل 2024 17:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) جماعت اسلامی سندھ کے قائمقام امیر کاشف سعید شیخ و دیگر صوبائی ذمے داران نے جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد افضال آرائیں کی خوشدامن اور ناظم اسلامی جمعیت طلبہ میرپورخاص مصعب افضال کی نانی کی وفات پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت درجات بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرجمیل جمیل کی دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے پکا چانگ کے سابق امیر نور حسن آرائیں کی وفات پر بھی دلی دکھ کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں