نائب امیرجماعت اسلامی لیاقت بلوچ 3 مئی کو جیکب آباد پہنچیں گے

منگل 23 اپریل 2024 19:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی و سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ 3 مئی کو ایک روزہ دورے پر جیکب آباد پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

وہ مقامی ہال میں سابق صوبائی رہنما شہید عبدالحفیظ بجارانی کی یاد میں منعقدہ تعزیتی جلسہ سے خطاب، معززین کے ساتھ ملاقات اور پریس کانفرنس سمیت مختلف تنظیمی و عوامی اجتماعات سے خطاب بھی کریں گے، قائمقام امیر صوبہ کاشف سعید شیخ ، امیر ضلع حاجی دیدارِ علی لاشاری سمیت دیگر صوبائی و مقامی رہنما بھی ساتھ موجود ہوں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں