آرٹس کونسل پاکستان کے زیر اہتمام ممبران اور ان کے اہلخانہ کیلئے عید ملن ڈنر اور قوالی کا اہتمام

منگل 23 اپریل 2024 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام آرٹس کونسل کے ممبران اور ان کے اہل خانہ کے لئے عید ملن ڈنر اور قوالی کا اہتمام جون ایلیاءلان میں کیا گی۔

(جاری ہے)

جاری بیان کے مطابق تقریب میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ اور اراکین گورننگ باڈی نے ممبران کو خوش آمدید کہا۔ آرٹس کونسل کراچی کے ممبران کی بڑی تعداد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عشائیے سے لطف اندوز ہوئی۔عشائیے کے بعد قوال فرید ایاز اور ابو محمد قوال گروپ کی قوالی نائیٹ کا بھی اہتمام کیا گیا۔معروف قوالوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے سماع باندھ دیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں