کراچی میں راستوں کی بندش کے باعث کئی اسکول دوسرے دن بھی بند

بدھ 24 اپریل 2024 18:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) شہر قائد میں راستوں کی بندش کے باعث متعدد اسکول بدھ کو دوسرے دن بھی بند رہے تفصیلات کے مطابق والدین بچوں کو لیکر صبح سویرے اسکول پہنچے تو اسکولوں کی چھٹی کا علم ہوا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وی آئی پی موومنٹ کے باعث سڑکیں صبح سویرے دوبارہ بند کی گئیں تھیں۔ٹریفک پولیس کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہر قائد آمد اور سیکورٹی خدشات کے پیش نظر بند کی گئی متعدد شاہراہوں کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شارع فیصل اور ایم اے جناح روڈ کو ٹریفک کی آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں