ہرادوارکی حکمرانوں نے کراچی کیساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک کیا۔محمدسلیم عطاری

جب ایرانی صدر کی آمدسے قبل ترقیاتی کام ہوسکتے ہیں توعام حالات میں کیامشکل ہے۔سربراہ اے این آئی

بدھ 24 اپریل 2024 18:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے سربراہ سماجی رہنمامحمدسلیم عطاری نے کہاکہ کسی بھی ممالک کا سربراہ پاکستان کا دورہ ملک وقوم کی بہتری اورخطے میں قیام امن کے حوالے سے کرتاہے تووہ اچھی بات ہے۔لیکن یہاں عوام حکومت سے سوال کرتی ہے کہ اورعوام نے خود بھی دیکھاکہ ایرانی صدرکا کراچی دورہ اس سے قبل راتوں رات چندگھنٹوں میں سڑکوں کی مرمت،صفائی کاکام ،اسٹریٹ لائٹ کی مرمت کا کام برق رفتارسے کیاگیا،سیکورٹی بھی ہائی الرٹ رہی، اسٹریٹ کرائمزکی واردات بھی نہیں ہوئی جب سب کچھ اتنی آسانی سے ہوجاتاہے تو پھر عام حالات میں عوام کوایسی سہولیات کیوں نہیں پہنچائی جاتی کیاحکمرانوں کی نظر میں کراچی یاعوام کی کوئی حیثیت نہیں ہے ،ملک کا معاشی حب کا کوئی پرسان حال نہیں،عوامی مسائل کے سدباب کیلئے کوئی عملی اقدامات نہیں کئے جاتے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بہت سے علاقے اب بھی حکومت کی عدم توجہی کا شکارہے،شہرکے بڑے بڑے اورپوش علاقوں کی گلیاں ،سڑکیں گھنڈربنی ہوئی ہیں ۔ صفائی اورسیوریج کانظام تباہ ہے،ٹوٹی سڑکیں،کھلے ہوئے گٹرکے ڈھکن ،بہتاہواگنداپانی عجب منظر پیش کررہاہے جبکہ شہرمیں اسٹریٹ کرائمزمیں اضافہ اینڈآڈرکی صورت حال انتہائی خراب ہے ۔انہوںنے کہاکہ اگر حکومت چاہیے تو کراچی کی عوام کو تمام بنیادی سہولیات پہنچاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں