دینی و دنیاوی تعلیمات کا حصول عین عبادت ہے ،اظہر عباس زیدی

بدھ 24 اپریل 2024 22:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) مسلم لیگ کے مرکزی اہنماء اظہر عباس زیدی کی صاحبزادی سیدہ کنیز فاطمہ زیدی نے ابتدائی کلاس میں پہلی پوزیشن حاصل کی ،انہوں نے کلاس 1میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور 100میں سے 98فیصد نمبر حاصل کر کے نمایاں کامیابی حاصل کی اس موقع پر علماء و معززین اور سیاسی و مذہبی شخصیات نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کے والد سید اظہر عباس زیدی سے ان کی کاؤشوں اور ان کی محنت کی تعریف کی اس سلسلے میں جماعت اسلامی کے مرکزی امیر اسد اللہ بھٹو ،مسلم لیگ ن کے سابق سینیٹر سلیم ضیاء زاہد انصاری، زاہد علی میر ،علامہ قمر عباس نقوی،سابق صوبائی وزیر مظفر علی شجرہ ،سابق صوبائی وزیر مفتی فیروز الدین ہزاروی ،علامہ شبیہ الرضا زیدی ،جے یو پی کے قاضی احمد نورانی ،علامہ صادق عباس عابدی،مولانا فیروز الدین رحمانی ،علامہ فرقان حیدر عابدی ،علامہ شبیر الحسن طاہری ،مولانا حیات عباس نجفی ،علامہ کامران حیدر عابدی ،مولانا در الحسنین عابدی،ڈاکٹر عین الرضاء،لخت حسنین زیدی اور سینئر صحافی ریاض حیدر زیدی نے ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں