کراچی میں دو دریا پر ریسٹورنٹ سیل کردیا گیا

جمعہ 26 اپریل 2024 16:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) دو دریا پر و اقع ریسٹورنٹ کو قانون کی خلاف ورزی کرنے پر حکام کی جانب سے سیل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ ریونیو بورڈ نے بتایا کہ پی او ایس کی خلاف ورزی اور سیلز ٹیکس کی عدم ادائیگی پر ریسٹورنٹ کو سیل کیا گیا۔

(جاری ہے)

دو دریا پر ریسٹورنٹ میں سیلز ٹیکس کی چوری کی جارہی تھی۔ریسٹورنٹ مالکان کو سیلز ٹیکس کی ادائیگی کیلئے نوٹسز بھی جاری کیے گئے، ریسٹورنٹ انتظامیہ ٹیکس ریٹرن فائل کرنے میں ناکام رہی۔سندھ ریونیو بورڈ نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ پی او ایس انوائسنگ سسٹم کیساتھ پوائنٹ آف سیلز کو منسلک نہیں کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں