جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں شامل کر لیا گیا

کراچی سے جانے والے عازمین کے سامان کی پلاسٹک ریپنگ کے اخراجات بھی حکومت برداشت کرے گی

جمعہ 26 اپریل 2024 23:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) کراچی سے حج پر جانے والے پاکستانی عازمین کیلئے اہم پیشرفت ہوئی ہے، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں شامل کر لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عازمین حج کو روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت کراچی ایئرپورٹ پر سہولتیں میسر ہوں گی، عازمین کی امیگریشن سعودی عرب کے بجائے کراچی میں ہوگی۔

روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت کراچی ایئرپورٹ پر انتظامات آخری مراحل میں ہیں، عازمین کو جدہ اور مدینہ ایئرپورٹ پر امیگریشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر سعودی ایوی ایشن کا عملہ عازمین کی امیگریشن کرے گا، سعودی امیگریشن کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے ای) نے 2 کانٹرز کیلئے جگہ مختص کردی۔ڈائریکٹر حج کراچی کا کہنا ہے کہ پہلی پرواز کراچی سے 9 مئی کو روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت حجاز مقدس روانہ ہوگی، حکومتی اسکیم کے تحت کراچی کے 16 ہزار 281، سکھر کے 1 ہزار، کوئٹہ کے 2200 عازمین روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت کراچی سے حجاز مقدس روانہ ہوں گے۔کراچی سے جانے والے عازمین کے سامان کی پلاسٹک ریپنگ کے اخراجات بھی حکومت برداشت کرے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں