کراچی ، ایرانی کیمپ میں پولیس کومبنگ و سرچ آپریشن کے دوران 40 مشتبہ افراد حراست میں لے لئے گئے

جمعہ 26 اپریل 2024 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) کراچی کے مومن آبادعلاقہ کے ایرانی کیمپ میں پولیس کومبنگ و سرچ آپریشن کے دوران 40 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ضلع غربی حفیظ الرحمن بگٹی کے مطابق انٹیلیجنس بیسڈ سرچ آپریشن کے دوران منشیات فروشوں کے خفیہ ٹھکانوں اور اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کاروائیاں کی گئیں سرچ آپریشن کے دوران مطلوب ملزمان اور مشتبہ افراد سمیت 40 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ گھروں کی تلاشی لی گئی اور 300 سے زائد افراد کی تصدیق بائیومیٹرک تلاش ڈیوائیس کی مدد سے کی گئی۔ ٹارگیٹڈ سرچ آپریشن میں ضلع ویسٹ کے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز سمیت ضلع بھر کی نفری، لیڈیز اسٹاف اور انٹیلیجنس اسٹاف نے اپنے فرائض سرانجام دیئے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں