تھیلیسیمیا کے خاتمے کے لیے عملی اور ٹھوس اقدامات کیے جائیں،ڈاکٹرثاقب انصاری

عمیر ثنا ئوفانڈیشن کے تحت تھیلیسیمیا سے آگاہی کیلئے یکم تا8مئی مہم چلائی جائیگی،6مئی کو آرٹس کونسل میں سیمینار ،7مئی کو کراچی پریس کلب پر تھیلیسیمیا سے آگاہی کیلئے چراغ روشن کیے جائیں گے،ڈاکٹر ثاقب انصاری کا اجلاس سے خطاب

منگل 30 اپریل 2024 21:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) ملک کے معروف ماہرِ امراض ِ خون و عمیر ثنا فانڈیشن کے صدر ڈاکٹر ثاقب حسین انصاری نے ملک سے تھیلے سیمیا کے خاتمے کے لیے بنائے گئے قانون پر عمل در آمد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی سے قبل تھیل سیمیا کے ٹیسٹ کو نکاح نامے کا حصہ بنایا جائے،شناختی کارڈ میں تھیلے سیمیا اسٹیٹس درج کیا جائے اور ملک بھر میں مفت تھیلے سیمیا ٹیسٹ کو یقینی بنایا جائے۔

عمیر ثنا فانڈیشن تھیلے سیمیا سے آگاہی کے لیے یکم سی8مئی تک آگاہی مہم چلائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہم کے حوالے ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر ثاقب انصاری کا کہنا تھا کہ عمیر ثنا فانڈیشن گزشتہ 20سالوں سے معاشرے میں تھیلے سیمیا سے آگاہی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی اسمبلیوں سے تھیلے سیمیا پری وینشن کا بل منظور ہونا خوش آئند امر ہے تاہم اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ اس بل پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق ہر سال پانچ ہزار بچے تھیلے سیمیا کے مرض کے ساتھ پیدا ہورہے ہیں اس مرض پر قابو پانے کے لیے ضروری ہے کہ سرکاری سطح پر اس مرض سے متعلق آگاہی کے لیے مہم چلائی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ عمیر ثنا فانڈیشن دو دہائیوں سے آگاہی مہم چلارہی ہے امسال بھی ہم نے اس مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ اس مہم کے سلسلے میں پیر6 مئی کی شام 6 بجے کراچی آرٹس کونسل میں سیمینار منعقد کیا جائے گا،7مئی کو کراچی پریس کلب میں تھیلے سیمیا کے بچوں کے ہمراہ چراغ روشن کیے جائیں گے جبکہ 8مئی کو نواب شاہ تھیلے سیمیا سینٹر میں ہونے والی تقریب میں شرکت کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک سے تھیلے سیمیا کا خاتمہ عمیر ثنا فانڈیشن کا مشن ہے، اس سلسلے میں عمیر ثنا تھیلے سیمیا سے متاثرہ خاندانوں کے تمام افراد کے لیے مفت بلڈ ٹیسٹ سہولت فراہم کر رہی ہے ۔ ہم نے تھیلے سیمیا پری پینشن سینٹر بھی قائم کیا ہے اور ملک کے تمام بڑے اور چھوٹے تھیلے سیمیا سینٹر زکو اس سہولت سے استفادہ کرنے کی پیش کش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں