گورنرسندھ سے فرانس کے قونصل جنرل کی ملاقات، تجارت کے فروغ سمیت دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال

منگل 21 مئی 2024 23:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2024ء) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے فرانس کے قونصل جنرل الیکسس نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،سرمایہ کاری،تجارت کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جاری اعلامیہ کے مطابق گورنرسندھ نے کہا کہ پاک فرانس دوطرفہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ فرانس کی سرمایہ کاری سے صوبہ میں انفرا اسٹرکچر میں بہتری آئے گی، بیرونی سرمایہ کاری کے لیے ایس آئی ایف سی معاون ومددگار ثابت ہوگی۔قونصل جنرل نے کہا کہ فرانس کے سرمایہ کار خصوصاًتوانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔گورنر سندھ کے ہمراہ قونصل جنرل فرانس نے آئی ٹی مارکی، راشن ڈرائیو، بیل آف ہوپ کا بھی دورہ کیا ۔ قونصل جنرل نے گورنر سندھ کے فلاحی اقدامات کی تعریف کی۔گورنر سندھ نے قونصل جنرل فرانس کو سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں