ق*دنیا میں انسانی حقوق کی بنیاد رکھنے والا مذہب دین اسلام ہے،ثروت اعجاز قادری

منگل 30 اپریل 2024 21:00

۴کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) صدر پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے مزدوروں کے عالم جن پر اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا میں انسانی حقوق کی بنیاد رکھنے والا مذہب دین اسلام ہے۔مزدور اس معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر ہر سال سرکاری اور پرائیویٹ سطح پر مٴْلک بھر میں تعطیل ہوتی ہے اور تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے،ان تقریبات، سیمینارز اور جلسے جلوسوں میں مزدوروں کے حقوق کے لئے آواز بلند کی جاتی ہے اور اس عزم کا اظہار کیا جاتا ہے کہ مزوروں کو درپیش مشکلات کو کم کرنے اور ان کے حقوق کی ادائیگی کی راہ میں جو بھی رکاوٹیں ہیں انہیں دور کیا جائے گا ،اسی طرح کے نعروں ،وعدوں اور دعوؤں میں دن گزر جاتا ہے اور جونہی سورج غروب ہوتا ہے ،رات کی سیاہی چھاتی ہے تو مزدور کا مقدرپھرانہی تاریکیوں میں گم ہوجاتا ہے۔

(جاری ہے)

محض یکم مئی کو یوم مزدور منا لینے سے مزدوروں کے مسائل حل نہیں ہوتے، مزدوروں کو ان کے بنیادی حقوق کا تحفظ اور تعلیم صحت اور روز گار کی ضمانت اور تحفظ کی ضرورت ہے۔لیبر قوانین بھی صرف رجسٹرڈ مزدوروں کی تعداد کو سامنے رکھ کر بنائے جاتے ہیں،حالانکہ کروڑوں مزدور ایسے ہیں جن کو کبھی کسی ادارے نے رجسٹرڈ نہیں کیا۔یہاں مزدورمحنت کا پھل سرمایہ دار اور جاگیردار کھاتے ہیں،المیہ یہ ہے کہ مزدوروں کے حقوق غصب کرنے والا ٹولہ ہی ان کی وکالت کی ڈرامہ بازی کرکے انہیں بار بار دھوکہ دیتا ہے۔

ہمارا اصل ہدف یہ ہے کہ محنت کشوں کی محنت کا پھل، جس پر ان کے بچوں اور گھر والوں کا حق ہے کسی جاگیر دار اور وڈیر ے کو نہ کھانے دیا جائے۔اسلام نے معاشرے کو امن کا گہوارہ بنایا اور تقسیم کار کے فطری قانون کے ذریعہ کسی کو مالک تو کسی کو مملوک کسی کو خادم تو کسی کو مخدوم کسی کو حاکم تو کسی کو محکوم قراردیا اسی بناء پر باہمی حقوق و فرائض عائد کئے گئے اور اسی کی خاطر ایک دوسری کے ساتھ شفقت و ہمدردی کی تعلیم دی گئی۔

محنت مزدوری کرنا ہاتھ سے کماکر کھانا کوئی ذریعہ معاش کا بطور پیشہ اختیار کرنا کوئی معیوب چیز نہیں۔متعدد انبیائ ،صحابہ نے حصول رزق کے لئے کئی پیشوں کو اختیار فرمایا ہے۔حضرت نوح بڑھئی کا کام کرتے،حضرت ادریس کپڑے کا کام کرتے،حضرت صالح تجارت کرتے،حضرت ابراہیم کھیتی باڑی کرتے،حضرت شعیب و موسی بکریوں کی نگہبانی کرتیاور حضرت داؤد زرہ بناتے تھے جبکہ حضرت سلیمان بادشاہ تھے،ہمارے نبی بکریوں کی نگہبانی فرماتے تھے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں