السنہ شرقیہ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

منگل 30 اپریل 2024 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے السنہ شرقیہ کے سالانہ امتحانات سال 2023کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق میٹرک بورڈ کے ناظم امتحانات خالد احسان نے بتایا کہ السنہ شرقیہ کے سالانہ امتحانات میں کل1402امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی،1320امیدوار شریک ہوئے جبکہ1163امیدوار کامیاب قرار پائے۔ انہوں نے کہا کہ طلبا ء وطالبات کی مارکس شیٹس ان کے دیئے گئے رہائشی پتوں پر 15دن کے اندر ارسال کر دی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں