فیصل واوڈا کی جسٹس بابر ستار، سابق چیف جسٹس کے خط و کتابت کی کاپی فراہم کرنے کی استدعا

منگل 30 اپریل 2024 22:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) آزاد سینیٹر فیصل واوڈا نے جسٹس بابر ستار اور سابق چیف جسٹس کے درمیان خط و کتابت کی کاپی فراہم کرنے کی استدعا کردی۔سینیٹر فیصل واوڈا نے رجسٹرار اسلام آباد ہائی کور ٹ کو خط لکھا ہے، جس میں آرٹیکل 19 اے کے تحت معلومات فراہمی کی درخواست کی ہے۔پارلیمان کے ایوان بالا کے رکن نے خط میں کہا کہ بطور پاکستانی شہری عدلیہ کی آزادی پر یقین رکھتا ہوں اور ججز کا بے حد احترام کرتا ہوں۔

خط میں لکھا گیا کہ جسٹس بابر ستار کے خلاف مہم کے حوالے سے رجسٹرار نے ایک پریس ریلیز جاری کی ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹر نے مزید کہا کہ پریس ریلیز کے مطابق جسٹس بابر ستار نے اپنے گرین کارڈ سے متعلق اس وقت کے چیف جسٹس ہائیکورٹ کو آگاہ کیا تھا۔فیصل واوڈا نے کہا کہ آپ کی جاری کردہ پریس ریلیز اپنی درخواست کے ساتھ منسلک بھی کردی ہے۔خط کے ذریعے فیصل واوڈا نے استدعا کی کہ جسٹس بابر ستار اور سابق چیف جسٹس کے درمیان خط و کتابت کی کاپی فراہم کی جائے۔خط میں فیصل واوڈا نے کہا کہ آرٹیکل 19 اے کے تحت معلومات فراہمی کیلئے رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو درخواست کی ہے۔فیصل واوڈا نے یہ بھی کہا کہ گرین کارڈ سے متعلق خط و کتابت پبلک کرنے سے پروپیگنڈا مہم ہمیشہ کیلیے دم توڑ جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں