سندھ میں سرکاری ملازمین کی بیوائیں سوا برس سے بینولنٹ فنڈ سے محروم

بدھ 1 مئی 2024 22:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) سندھ میں دوران ڈیوٹی وفات پاجانے والے سرکاری ملازمین کی بیواؤں اور دوران ڈیوٹی معذور ہو جانے والے سرکاری ملازمین نے بینولنٹ فنڈ کی مد میں ملنے والے ڈھائی ہزار روپے ماہانہ بی فنڈ کی سوا برس سے عدم ادائیگی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نیز سیکریٹری فنانس سے اپیل کی ہے کہ کہ وہ بینولنٹ فنڈ نہ ملنے کا نوٹس لیں تاخیر کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے شکایات کے ازالہ کیلئے مائیکرو پیمنٹ گیٹ وے سسٹم لایا جائے تاکہ بی فنڈ کی ماہانہ ادائیگی براہ راست براہ راست اکاونٹس میں منتقل ہو سکے اس وقت دو دو برس بعدبذریعہ چیک ڈی سی آفس سے ادائیگی ہوتی ہے نیزجدید ڈیجیٹل دور میں زندہ ہونے کا سرٹیفیکیٹ مانگنے کی بجائے بایو میٹرک کا طریق کار اپنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں