کچرااٹھانے والی گاڑیوں ،اورڈسٹ بن کی مرمت ،کچرے دان چوری ہونے سے بچانے کے لئے حکمت عملی بنانے کی ہدایات

بدھ 8 مئی 2024 21:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2024ء) منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سید امتیاز علی شاہ نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت دی کہ کچرااٹھانے والی گاڑیوں ،ڈسٹ بن کی مرمت ،اورکچرے دان چوری ہونے سے بچانے کے لئے حکمت عملی بنائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ کچرا اٹھانے کے مجموعی آپریشن کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔

تمام گاڑیاں اور مکینیکل مشینری آن روڈ ہونی چاہئے، تفصیلات کے مطابق کچرا اٹھانے کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس طلب کیا گیا ۔ اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹرآپریشن طارق نظامانی ،چائنیز کمپنیز کے عہدیداران کے علاوہ متعلقہ افسران موجود تھے۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے کہا کہ تمام متعلقہ ، کمپنیز خستہ حال کچرے دان کو فوری تبدیل کریں اور جہاں سے کچرے دان چوری ہونے کی شکایات مل رہی ہیں اس مسئلے کے حل کے لئے متعلقہ ضلعی ایڈمنسٹریشن کے ساتھ کوآرڈینیشن کرکے حکمت عملی مرتب دیں۔

(جاری ہے)

سڑکوں کے کنارے مٹی کی صفائی یقینی بنائیں۔ انہوں نے سڑکوں اور علاقوں سے کچرا کنڈیوں کا خاتمہ اور عارضی ڈمپنگ پوائنٹس کی باؤنڈری وال بنانے کی بھی ہدایت کی تاکہ کچراباہر علاقوں میں نہ پھیلے۔انہوں نے مزید کہاکہ شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے ۔ #

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں