پاکستان تحریک انصاف ہم خیال گروپ کے پارلیمانی لیڈرکی میئر اور ڈپٹی میئر کراچی سے ملاقات

جمعرات 9 مئی 2024 18:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2024ء) پاکستان تحریک انصاف ہم خیال گروپ کے پارلیمانی لیڈر اسد امان کی سربراہی میں چیئرمین محمد سلمان سمیت دیگر چیئرمینوں نے میئر کراچی مرتضی وہاب اور ڈپٹی میئر کراچی سلمان مراد سے ان کے دفتر کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں یونین کمیٹیز کے مسائل اور شہرِ کراچی کی ترقی کیلئے میگا ترقیاتی منصوبے ، پانی کے مسائل، سیوریج لائن اور روڈ کی مرمت ، عوام الناس کیلئے تفریحی گاہ، فیملی پارک کی تزئین و آرائش پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔میئر اور ڈپٹی میئر کراچی نے وفد کو یقین دلایا کہ شہر کراچی کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کو تیار ہیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں