ڈپٹی میئر کراچی کا 9مئی کے پرتشدد واقعات پر پاک فوج کے شہدا ء پر فخر کا اظہار

جمعرات 9 مئی 2024 23:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2024ء) ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی مذمت کرتے ہوئے پاک فوج کے شہداء پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہاپسند گروہ نے اس موقع پر شہدائ کی یادگاروں کی بے حرمتی کی،انتہاپسند گروہ کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی، پاک فوج کے شہداء کی یادگاروں اور حساس مقامات پر حملے ملک دشمنی کاواضح ثبوت ہیں، انتہاپسندانہ سوچ رکھنے والے پیروکاروں نے دہشت گردی کی، سرکاری و نجی املاک اور فوجی تنصیبات پر حملے کرنا ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، اس سانحے کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے اور پرتشدد واقعات کے ذمہ داران کو سخت سزائیں دی جائیں#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں