عدالت نے سندھ میں گریڈ ایک سے 15 کی سرکاری ملازمتوں پر پابندی کی درخواست پر جاری حکم امتناع میں توسیع کردی

پیر 13 مئی 2024 17:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) سندھ ہائی کورٹ نے سندھ میں گریڈ ایک سے 15 کی سرکاری ملازمتوں پر پابندی کی درخواست پر جاری حکم امتناع میں 20 مئی تک توسیع کردی۔پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں سندھ میں گریڈ ایک سے 15 کی سرکاری ملازمتوں پر پابندی کی درخواست کی سماعت ہوئی ۔درخواست گزار ایم کیو ایم رہنما فروغ نسیم اور سندھ حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹیٹیوٹ کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوسکے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام فریقین کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔آئندہ سماعت پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ خود پیش ہوں گے۔آئندہ سماعت پر حکم امتناع سے متعلق درخواست پر دلائل ہوں گے۔ایم کیو ایم نے گریڈ ایک سے 15 کی سرکاری ملازمتوں کی بھرتیوں کو چیلنج کیا تھا۔عدالت نے سرکاری ملازمتوں میں جاری حکم امتناع میں 20 مئی تک توسیع کردی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں