ایم ڈی سالڈ ویسٹ کا ضلع شرقی، محمودآبادیارڈ کا تفصیلی دورہ ،

غیرفعال گاڑیوں اور مشینریز کو فوری مرمت کے بعد استعمال میں لانے کی ہدایت ، نجی کمپنیز معاہدے کے مطابق کام کریں سست روی برداشت نہیں کی جائے گی۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ

پیر 13 مئی 2024 18:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سید امتیاز علی شاہ نے ضلع شرقی، محمودآبادیارڈ کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاںپرموجود فعال اورغیر فعال گاڑیوں اور مشینریز کا معائنہ کیا جبکہ انہوں نے غیرفعال گاڑیوں اور مشینری پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خراب گاڑیاں اور مشینری فوری مرمت کے بعدقابل استعمال بنائی جائیں، اور جن گاڑیوں میںٹریکرخراب ہوگئے ہیں یا ابھی تک نہیں لگے فوری لگائے جائیں تاکہ آن لائن گاڑیوں کی نقل وحرکت کی نگرانی کی جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ، نجی کمپنیز معاہدے کے مطابق کام کریں سست روی برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر انکے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر ضلع شرقی فیاض قاضی و دیگر افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ صفائی میں بہتری نظرنہ آنے کی صورت میں بلوںپرجرمانے عائدکئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر صبح سویرے اپنی نگرانی میں گاڑیاں اور عملہ علاقوں میں تعینات کروائیںاور صبح اور شام علاقوں کا وزٹ کرکے صفائی کے کام مانیٹر کریں اور اسکی رپورٹ دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ غیر حاضرعملے کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائیں ۔انہوں نے نجی کمپنی کو ہدایت کی کہ فوری طور پر تمام گاڑیاں آن روڈ کریں اورر صفائی کے معیار کو مزید بہتربنا کر شہریوں کو ریلیف فراہم کریں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں