تنخواہوں کی عدم ادائیگی ،نارتھ ناظم آباد ٹائون ملازمین کادھرنا

بورڈ آٖٖٖٖٖفس کے قریب مین روڈ پر احتجاج،ٹی ایم او تعینات کیاجائے،عاطف علی خان

پیر 13 مئی 2024 20:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) ٹی ایم او آفیسر کی عدم تعیناتی کے باعث نارتھ ناظم آباد ٹائون کے ملازمین تنخواہیں نہ ملنے پر سڑکوں پر نکل آئے بورڈ آفس کے قریب مین روڈ پر دھرنا ملازمین کا کہنا ہے کہ تنخواہ نہ ملنے سے گیس ،بجلی کے بل بھرنے سے محروم ہیں مالک مکان بھی کرائے کیلئے تقاضا کررہاہے شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں داد رسی کی جائے اس موقع پر ٹائون ناظم عاطف علی خان نے کہا کہ 1300ملازمین کی تنخواہیں اور دیگر امور ٹھپ ہیں محکمہ لوکل گورنمنٹ کوخطوط اور متعدد ملاقاتوں کے باوجود ٹی ایم او تعینات نہیں کیا جارہا ہے اگر دو روز میں مسئلہ حل نہ ہواتو وزیر اعلیٰ ہائوس پر احتجاج کرینگے وائس چیئرمین ضیاء الدین جامعی نے کہا کہا عارضی طور پر اکائونٹ آفیسر کو ڈی ڈی اوپاور دی جائے 28مارچ کو ٹی ایم او جاوید انور عباسی کا لاڑکانہ تبادلہ ہوا تھا نیا آفیسر تعینات نہیں کیا جارہا ہے مظاہرے میں کثیر تعداد میں ملازمیں نے شرکت کی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں